مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں کوششیں تیز ہورہی ہیں۔ غزہ کی جنگ سے سیاسی فائدہ اٹھانے والے نتن یاہو ان کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع بنی گینتز نے کہا کہ نتن یاہو کے اقدامات کی وجہ سے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کو خطرہ لاحق ہورہا ہے۔
گینتز نے مزید کہا کہ ہم نازک حالات سے گزر رہے ہیں لیکن نتن یاہو زیادہ باتیں کر رہے ہیں اور جنگ بندی کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ کی پٹی کے ارد گرد کے علاقے میں امن و امان قائم کرنا ضروری ہے۔ قیدیوں کی واپسی ایک ایسا درست اقدام ہے جو انسانی، سیکیورٹی اور داخلی معاملات کے لحاظ سے ضروری ہے۔
گینتز نے نتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر قیدیوں کی واپسی کے عمل کو دوبارہ کمزور کرنے کا کوئی حق نہیں۔
آپ کا تبصرہ