15 مارچ، 2025، 10:09 AM

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے پر نظرثانی ممکن نہیں، حماس

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے پر نظرثانی ممکن نہیں، حماس

حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی پر نظرثانی یا کسی نئے معاہدے پر بات نہیں کررہے بلکہ طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل کے مکمل نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے واضح کیا ہے کہ ایک یرغمالی کی رہائی کا مطلب جنگ بندی پر دوبارہ مذاکرات کی خواہش نہیں ہے۔ اسرائیل دوبارہ جنگ کے آغاز کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یرغمالی فوجی کی رہائی ایک مثبت قدم تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ حماس جنگ بندی پر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی نئے یا اضافی معاہدے پر بات نہیں کر رہے بلکہ ہم صرف طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل کے مکمل نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔

انہوں نے صہیونی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو ہر اس تجویز کو مسترد کررہے ہیں جو جنگ بندی کے عمل کو مکمل کرسکے کیونکہ وہ اپنی مخلوط حکومت کے خاتمے سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتن یاہو اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کی امیدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اقتدار کو طول دے رہے ہیں۔

News ID 1931111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha