20 دسمبر، 2024، 2:21 PM

ایران اور چین کے درمیان بحیرہ ہند فورم میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران اور چین کے درمیان بحیرہ ہند فورم میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران اور چین نے بحیرہ ہند ڈیولپمنٹ کواپریشن فورم میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور چین نے بحیرہ ہند ڈیولپمنٹ کواپریشن فورم میں باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

دستخط کی تقریب چین کے ینان صوبے کے شہر کنمنگ میں منعقد ہوئی۔ ایران کی نمائندگی اقتصادی امور اور مالیات کے نائب وزیر اور ایران کے سرمایہ کاری، اقتصادی اور فنی امداد کے ادارے کے سربراہ ابوالفضل کودئی نے کی۔

اس موقع پر کودئی نے فورم میں علاقائی ممالک اور چین کے درمیان دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کے مواقع پر بات کی اور مشترکہ سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ چین عالمی سطح پر اپنی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کررہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، ڈیجیٹل سلک روڈ، ہیلتھ سلک روڈ، اور عالمی سیکیورٹی انیشی ایٹو جیسے حالیہ منصوبوں نے ایران، چین اور اس خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

News ID 1928938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha