14 دسمبر، 2024، 11:03 AM

اردن کی سرحدوں پر نیا محاذ، صہیونی حکام کی تشویش میں اضافہ

اردن کی سرحدوں پر نیا محاذ، صہیونی حکام کی تشویش میں اضافہ

صہیونی حکام اردن کی سرحد پر نیا محاذ کھلنے کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف خطے میں مقاومت کا دائرہ روز بروز وسیع ہوتا جارہا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر اسرائیلی ریاست کے خلاف ایک نئے محاذ کے کھلنے کا خطرہ ختم نہیں ہوگا۔ اس علاقے میں یہودی آبادکار خوف اور دہشت کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

اسی حوالے سے یدیعوت آحارونوت نے کہا ہے کہ فلسطین کی مشرقی سرحدوں پر اسرائیل مخالف قوتوں کی موجودگی کے حوالے سے تشویش بڑھ چکی ہے، اور تل ابیب کو اس علاقے میں ڈرون حملوں کی تشویش لاحق ہے۔

اخبار نے اکتوبر کے آخر میں ہونے والی کارروائیوں کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلاک ہو گئے تھے۔

دراین اثناء اسرائیلی داخلی سلامتی کونسل کے سابق چیئرمین گیورا آیلینڈ نے بھی اردن سے دوبارہ اسرائیل مخالف کارروائیوں کے آغاز کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

News ID 1928789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha