16 دسمبر، 2009، 2:00 PM

اقوام متحدہ

مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے

مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ٹھوس مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں  یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ٹھوس مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اس کے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی تعمیرات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل صریح طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرہا ہے۔ اقوام متحدہ نےحال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے خلاف پر تشدد کارروائيوں پر بھی اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ لیکن عرب ممالک کے رہنما فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔

 

News ID 1001773

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha