مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ جماعت کے نمائندے نے شام کی حالیہ صورت حال پر ردعمل کا اظہار کیا۔
حسن فضل اللہ نے شام میں جاری صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان واقعات کو خطرناک قرار دیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ شام میں رونما ہونے والی تبدیلی ایک بڑی، خطرناک اور نئی صورت حال ہے، ان واقعات کے محرکات اور اسباب کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ شام میں ہونے والے واقعات پر لبنان کی حزب اللہ سے وابستہ جماعت کے کسی رکن کا یہ پہلا ردعمل ہے، تاہم حزب اللہ نے ابھی تک رسمی طور پر ان واقعات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ