9 دسمبر، 2024، 10:29 PM

اسرائیل شام کی فوجی تنصیبات کو تباہ کر رہا ہے، صیہونی میڈیا

اسرائیل شام کی فوجی تنصیبات کو تباہ کر رہا ہے، صیہونی میڈیا

صیہونی میڈیا ذرائع نے اعتراف کیا کہ قابض رجیم شام کی فوجی تنصیبات کو منظم طریقے سے تباہ کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی  ذرائع ابلاغ نے قابض رجیم کے شام کے خلاف منظم حملوں سے آگاہ کیا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ قابض رجیم کا شام کی فوجی تنصیبات کو منظم طریقے سے تباہ کرنے کا آپریشن جاری ہے۔

صیہونی فضائیہ نے گزشتہ رات شامی فوج کے درجنوں اہداف پر حملہ کرتے ہوئے درجنوں MiG-29 طیاروں کو تباہ کر دیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا کہ اسرائیل شام کی عسکری تنصیبات سمیت ہر ممکنہ فوجی ہدف کو تباہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شام پر دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے قبضے کے فورا بعد صیہونی فوج نے اس ملک پر قبضے کی مہم تیز کر دی ہے۔

News ID 1928696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha