مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ملائیشیا میں ہونے والے دسویں ایشین ڈیف گیمز میں ایران نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
"خاموشی میں صلح" کے نعرے کے تحت ہونے والے ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے ایرانی دستے نے 24 سونے، 16 چاندی اور 20 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 60 تمغے جیتے ہیں۔
گیمز کے دوران ایران کا جنوبی کوریا اور چین کی ٹیموں کے ساتھ سخت مقابلہ تھا تاہم ایرانی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئین شپ جیت لی۔ ایران نے گذشتہ ڈیف گیمز میں دو میڈل کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
میڈلز ٹیبل پر ایران کے بعد جنوبی کوریا کا نمبر رہا جس نے 21 گولڈ، 10 سلور اور 16 برانز سمیت 47 میڈلز جیتے جبکہ چین 19 گولڈ، 9 سلور اور 8 برانز سمیت 36 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
گیمز کے دوران فٹبال کے چمپئن کا فیصلہ کل ہوگا جب ایران اور چین کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ اگر ایران نے فٹبال میں طلائی تمغہ حاصل کیا تو اس کے گولڈ میڈلز کی تعداد 25 ہوجائے گی۔
آپ کا تبصرہ