مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف اور چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چنگ نے تہران میں ایک ملاقات کے دوران اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور چین کے سفارتی وفود نے باہمی تعلقات کی توسیع کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے نہایت موئثر قرار دیا۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور اقتصادی تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ