مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی شورائے نگہبان کے چیئرمین آیت اللہ احمد جنتی نے آج کونسل کے اجلاس کے آغاز میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص حضرت زہرا (س) کے فضائل بیان کرنے کے لئے سوچتا ہے تو وہ اس عظیم دریائے بیکراں کے سامنے اپنے آپ کو عاجز اور بے مایہ پاتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا میدان جہاد تبیین کی سب سے بڑی مجاہدہ تھیں، جن کی روشن گری پوری تاریخ میں آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور تمام انسانی ادوار کے انصاف پسندوں اور حق کے متلاشیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
آپ کا تبصرہ