1 دسمبر، 2024، 10:19 PM

صیہونی رجیم کی لبنان پر جارحیت، جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی

صیہونی رجیم کی لبنان پر جارحیت، جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی

صیہونی رجیم درجنوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم اور لبنان کے درمیان 27 نومبر کو جنگ بندی معاہدے کے بعد سے قابض 
فوج 62 بار خلاف ورزی کر چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے صرف گذشتہ روز جنگ بندی معاہدے کی 24 بار خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی فوج بیروت، جنوبی ضاحیہ اور بعلبک کے علاقے کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

News ID 1928513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha