مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق صیہونی وزیر جنگ موشے یعلون نے کہا کہ میں اس حقیقت کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ فوج نے شمالی غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں نسلی تطہیر کے حوالے سے میرے بیانات اس علاقے میں تعینات بعض افسران کی رپورٹوں پر مبنی تھیں۔
یاد رہے سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے گذشتہ کل اعتراف کیا کہ صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اس علاقے میں صیہونی رجیم کے جرائم نسلی تطہیر کے زمرے میں آتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ