1 دسمبر، 2024، 12:53 PM

حلب اور ادلب میں دہشت گردی، شام اور عراق کی سرحد بند

حلب اور ادلب میں دہشت گردی، شام اور عراق کی سرحد بند

شامی صوبوں حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے بعد عراق نے شام کے ساتھ سرحد بند کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبوں حلب اور ادلب میں دہشت گرد تکفیریوں نے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

شام میں دہشت گردی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی عراقی سرحد بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

عراقی مسلح افواج کے نائب سربراہ قیس المحمداوی نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی مشترکہ سرحد مکمل بند کردی گئی ہے۔ دہشت گردوں کو عراق میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اقدام ضروری تھا۔

عراقی نیشنل سیکورٹی کونسل کے مشیر قاسم الاعرجی نے شام کی صورتحال پر کہا ہے کہ شامی حکومت دوبارہ ملک کے تمام علاقوں میں اپنی حاکمیت برقرار کرنے میں کامیاب ہوگی۔

انہوں نے عراقی سیکورٹی فورسز کو کہا ہے کہ ملک کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل الرٹ رہیں۔

News ID 1928500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha