مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے اعلی رہنماؤں نے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خصوصی مشیر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علی لاریجانی نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران فلسطین اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کا بہترین موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں مسلمانوں کی خوشحالی اور دشمن سے نجات کا بہترین راستہ مقاومت ہے۔ فلسطینی عوام اسی طریقے پر کاربند رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
رہبر معظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور اللہ کے حضور ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
آپ کا تبصرہ