26 جنوری، 2017، 2:38 PM

امیر عبداللہیان کی دمشق میں فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات

امیر عبداللہیان کی دمشق میں فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات

فلسطینی رہنماؤں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رہنماؤں نے شام کے دارالحکومت  دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان سے  ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے محاذ آزادی فلسطین کے سکریٹری  جنرل احمد جبرائیل سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ فلسطینی رہنماؤں نے اس ملاقات میں بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ  تعلقات برقرار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے ساتھ خیانت کرنے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں اور وہ ابتدا ہی سے امریکہ اور اسرائيل کے مفاد میں کام کررہے ہیں انھیں فلسطینی عوام کی آزادی کے سلسلے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ واضح رہے کہ امیر عبداللہیان نے شام سے قبل بیوت کا دورہ کیا جہاں انھوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سےملاقات اور گفتگو کی۔

News ID 1869990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha