24 جولائی، 2017، 12:28 PM

ایران کا فلسطینی زخمیوں کے لئے صحرائی اسپتال قائم کرنے کا اعلان

ایران کا فلسطینی زخمیوں کے لئے صحرائی اسپتال قائم کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ ایران فلسطینی زخمیوں کے لئے صحرائی اسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشیرحسین امیر عبداللہیان نےفلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابو شریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران فلسطینی زخمیوں کے لئے صحرائی اسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں مسجد الاقصی پر اسرائيلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظآلم کو روکنے کے لئے اپنک ذمہ داری پوری کرے۔ انھوں نے کہا کہ ایران فلسطینی زخمیوں کے لئے طبی امداد فراہم کرنے اور صحرائی اسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News ID 1874084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha