5 جنوری، 2009، 10:14 AM

ایرانی وزارت خارجہ

غزہ کے قریب صحرائي ہسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہیں

غزہ کے قریب صحرائي ہسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ پر اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں روز بروزشہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور زخمیوں کے علاج کے لئے تمام راہیں مسدود ہیں ایران غزہ کے قریب زخمیوں کے علاج کے لئے صحرائی ہسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور زخمیوں کو علاج کے لئے ایران لانے کے لئے بھی تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ متکی نے مصر کے وزیر خارجہ کے نام ایک سرکاری خط میں اعلان کیا ہے کہ ایران غزہ کے قریب زخمیوں کے علاج کے لئے صحرائی ہسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور زخمیوں کو علاج کے لئے ایران لانے کے لئے بھی تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں روز بروزشہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور زخمیوں کے علاج کے لئے تمام راہیں مسدود ہیں۔ غزہ کے مظلوم افراد کو مدد فراہم کرنا ہمارا اسلامی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہےایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خط میں مصری وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ  وہ اس سلسلے میں ضروری تعاون پیش کریںاور ہسپتال کو لگانے کے لئے مناسب راہیں فراہم کریں۔

 

News ID 812262

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha