9 نومبر، 2024، 11:30 PM

شمالی غزہ میں قحط کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

شمالی غزہ میں قحط کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس ادھانوم گیبریسس نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کے بارے میں اقوام متحدہ کی انٹیگریٹڈ فوڈ سیکورٹی کلاسیفیکیشن (IPC) کی رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے۔

  گیبریسس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شمالی غزہ کی صورت حال کے بارے میں ایک بیان شائع کرتے ہوئے تاکید کی: شمالی غزہ میں قحط کے بارے میں "IPC" کی تازہ ترین رپورٹ شائع ہوئی ہے جو کہ نہایت تشویش ناک ہے. 

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا: ہم شدید غذائی قلت کی وجہ سے خوراک اور ادویات سمیت بنیادی انسانی امداد میں فوری اضافے  اور چند دنوں کے اندر شمالی غزہ تک محفوظ رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے کل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شمالی غزہ میں تباہی اور ویرانی کے غم انگیز مناظر دکھاتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ علاقہ قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔"

News ID 1928022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha