2 نومبر، 2024، 4:08 PM

عراقی مزاحمت کے مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ پر یکے بعد دیگرے چار ڈرون حملے

عراقی مزاحمت کے مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ پر یکے بعد دیگرے چار ڈرون حملے

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپوں نے مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ میں چار اہم اہداف پر ڈرون حملوں سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ میں 4 اہم اہداف کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمتی گروہوں نے فلسطین اور لبنان کے عوام خاص طور پر عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی کارروائیوں کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔

اس سلسلے میں شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے: مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں آج شام ہم نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک اہم ہدف کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔

News ID 1927856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha