22 اکتوبر، 2024، 9:31 PM

ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پزشکیان حکومت کی اولین ترجیح ہے، عراقچی

ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پزشکیان حکومت کی اولین ترجیح ہے، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کو پزشکیان حکومت میں اولین ترجیح دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ کویت کے دوران خطے کی صورت حال پر بات چیت کے سلسلے میں منگل کو کویت کے ولی عہد امیر شیخ صباح الخالد سے ملاقات کی اور انہیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پیغام پہنچایا۔

عراقچی نے خلیج فارس کے ممالک کے حکام کے لیے ایران کے واضح پیغام اور امیر کویت کو ایران کے صدر کا پیغام پہنچانے کے حوالے سے صحافی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیغام بالکل واضح ہے اور میں نے یہاں اس کا اعلان کر دیا ہے کہ صیہونی رجیم جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتی ہے جب کہ ہمیں اس تباہی کو روکنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ غزہ اور لبنان کی صورت حال نازک ہے اور اسرائیل کے حملوں کو روکنا ضروری ہے، مزید واضح کیا کہ نئی حکومت مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے شروع کی گئی اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کو مضبوطی سے جاری رکھے گی۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں کی نقل و حرکت اور ان کی تمام پروازوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کویت میں امریکی اڈے کے حوالے سے معلومات کویتی حکام تک پہنچائے گا۔

News ID 1927613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha