مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی نیوز سائٹ انٹرسیپٹ نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور وہ تل ابیب پر 3 ٹن وزنی میزائلوں سے حملے کر رہی ہے۔
دریں اثنا، صیہونی حکومت نے ان حملوں سے متعلق خبروں، رپورٹوں اور تصاویر کی اشاعت پر پابندی لگا دی ہے اور یہاں تک کی ان خبروں کو سوشل میڈیا میں بھی شائع کرنے پر جرمانے عائد کر دئے ہیں۔
آج صبح لبنان کی حزب اللہ نے تل ابیب کے ارد گرد نیریت گنبد کے علاقے میں 8200 فوجی یونٹ سے تعلق رکھنے والے گیلوٹ جاسوسی اڈے کو نئے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ادھر صیہونی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
لبنانی مجاہدین نے حیفہ کے شمال مغرب میں واقع سیٹیلا ماریس نیول بیس کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ