17 اکتوبر، 2024، 7:01 PM

اسرائیل کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سربراہ انصار اللہ

اسرائیل کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد غزہ میں بے گناہ لوگوں پر بیرل بم اور دھماکہ خیز روبوٹ استعمال کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں بے رحمی کے ساتھ بیرل بم اور دھماکہ خیز روبوٹ استعمال کررہی ہے۔ امریکہ بھی صہیونی جرائم میں برابر شریک ہے۔ اگر امریکی امداد نہ ہو تو صہیونی حکومت نہ حملے کرسکتی ہے اور نہ اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔

انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت عربوں کو تباہ کرنے کے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واشنگٹن خطے میں صہیونی حکومت کے مذموم سیاسی اور اقتصادی مقاصد کے لیے راہ ہموار کررہا ہے۔

انہوں نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو بالخصوص اور عالمی برادری کو بالعموم آگاہ ہونا چاہیے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور دشمن کیا سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی شروع سے ہی سفاک تھے اور اس پر فخر کرتے ہیں۔ مغرب کی حمایت نے صہیونی حکومت کو مزید جرائت بخشی ہے۔ جب مقاومت کے سامنے میدان جنگ میں شکست ہوئی تو معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں نسل کشی جاری ہے۔ غاصب صہیونی امریکہ کی طرف سے دیے گئے تباہ کن بموں سے پناہ گزینوں کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بناتا ہے۔

یمن کے انصار اللہ رہنما نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے شمالی غزہ میں 50,000 سے زیادہ رہائشی مکانات کو تباہ کیا ہے جس کے لیے بیرل بم اور تباہ کن روبوٹ استعمال کیا گیا ہے۔

News ID 1927487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha