17 اکتوبر، 2024، 5:41 PM

ماسکو مشرق وسطی کی صورتحال پر تہران کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے، روسی نائب وزیر خارجہ

ماسکو مشرق وسطی کی صورتحال پر تہران کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے، روسی نائب وزیر خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں تہران کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا: ماسکو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تہران کے ساتھ تبادلہ خیال کررہا ہے اور ماسکو نے اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تزویراتی استحکام کے بارے میں بات چیت کا امکان اسی وقت ممکن ہے جب واشنگٹن اپنی روس مخالف پالیسی ترک کرے۔ جب کہ روس کے ساتھ اپنی جوہری صلاحیت کو کم کرنے کے بارے میں امریکہ کے بیانات دنیا کو دھوکہ دینے کی ایک بھونڈی کوشش ہیں۔

انہوں نے اس سے پہلے رشیا ٹو ڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا: اگر امریکہ نے جوہری تجربات کے لیے اقدامات کرنا شروع کیے تو روس بھی اسی طرح کے اقدام سے فوری جواب دے گا۔

ریابکوف نے اس بات پر زور دیا کہ روس نومبر 2023 میں جامع جوہری ٹیسٹ پر پابندی کے معاہدے کی توثیق کے عمل سے دستبردار ہو گیا، کیونکہ ملک کا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا تھا۔

News ID 1927484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha