16 اکتوبر، 2024، 9:28 PM

امریکی میزائیل شیلڈ کی تنصیب دشمن کی "نفسیاتی جنگ" کا حصہ ہے، ایرانی وزیر دفاع

امریکی میزائیل شیلڈ کی تنصیب دشمن کی "نفسیاتی جنگ" کا حصہ ہے، ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں امریکی ساختہ ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) بیٹری کی تعیناتی دشمن کی "نفسیاتی جنگ" کا حصہ ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے  THAAD میزائل شیلڈ اور اس سے وابستہ امریکی فوجیوں کو اسرائیل میں تعینات کرنے کے امریکی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "THAD ایک اینٹی بیلسٹک نظام ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم دشمن کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کو نفسیاتی جنگ کا حصہ سمجھتے ہیں اور اس معاملے میں کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں میں سے کوئی بھی نئی نہیں ہیں۔

News ID 1927466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha