16 اکتوبر، 2024، 5:01 PM

شامی فضائیہ کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شامی فضائیہ کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شامی اور روسی طیاروں نے ملک میں چھپے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام اور روس کے طیاروں نے ادلب اور لاذقیہ کے مضافات میں تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔  اس آپریشن کے دوران جبل الزاویہ کے شہر بنین کے مضافات میں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور گولہ بارود کے گوداموں پر بمباری کی گئی۔
چند روز قبل بھی شامی اور روسی فضائیہ نے ملک میں چھپے امریکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔

News ID 1927462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha