مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیس نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ جبالیہ میں فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے اور مغربی ہتھیاروں سے قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی افواج اس وقت غزہ کے شمال میں مزید جرائم اور قتل و غارت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔
فرانسسکا البانی نے بیان کیا کہ جبالیہ میں فلسطینیوں کو مغربی ممالک کے فرہم کردہ ہتھیاروں سے بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے اور اس کے باوجود مغربی ممالک اسرائیل کی مسلسل حمایت کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ