12 اکتوبر، 2024، 10:39 AM

عراقی مقاومت کا مقبوضہ گولان پر ڈرون حملہ

عراقی مقاومت کا مقبوضہ گولان پر ڈرون حملہ

عراقی مقاومتی گروہوں نے مقبوضہ گولان کے علاقے میں صہیونی فورسز کے خلاف ڈرون حملے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ گولان میں ایک اہم صہیونی ہدف پر ڈرون حملہ کیا۔

عراقی مقاومت نے اپنے بیان میں اس آپریشن کی مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی ہیں۔

عراق کی اسلامی مقاومتی تنظیموں نے گزشتہ رات امریکی افواج کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقاومتی گروہوں نے شام کے دیر الزور کے شمال میں کونیکو گیس فیلڈ پر قابض امریکی فوج کے اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ دیر الزور میں امریکی فوج کے خلاف یہ مسلسل چوتھا حملہ ہے۔

News ID 1927353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha