11 اکتوبر، 2024، 1:42 PM

ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے، عراقی مقاومت کا انتباہ

ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے، عراقی مقاومت کا انتباہ

حزب اللہ عراق نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف عراقی سرزمین کو استعمال کرنے کی صورت میں امریکی مفادات خطرے میں پڑجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مقاومتی تنظیم نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہیں۔

تنظیم کے سیکورٹی امور کے سربراہ ابو علی العسکری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کے لئے عراق زمین یا فضا استعمال کرنے کی صورت اسرائیل اور امریکہ دونوں کے مفادات کو ہدف بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ عراق ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی۔ اس طرح کی کاروائی کی صورت میں عراق میں امریکی اڈے اور مفادات پر حملے کیے جائیں گے۔

حزب اللہ عراق کے اعلی رہنما نے مزید کہا ہے کہ عراقی مقاومت توانائی کی جنگ میں پہل نہیں کرے گی تاہم اگر جنگ چھیڑی گئی تو دنیا کو روزانہ 12 ملین بیرل تیل کی کمی کا سامنا ہوگا۔

News ID 1927335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha