مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام اور لبنان کے سرحدی علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایرانی ہلال احمر کے فیلڈ اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے کو جنگی جرم کی مثال قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہسپتالوں اور طبی مراکز پر حملہ کرنا جنگی جرائم شمار ہوتا ہے۔ غاصب صہیونی حکومت شام اور لبنان میں متواتر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کریں اور صیہونی حکومت کے اس اقدام کو جنگی جرم قرار دیں۔
بقائی نے مزید کہا کہ لبنان کے شہری علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت آنے کی وجہ سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے لاکھوں لبنانیوں کی مدد کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ