6 اکتوبر، 2024، 5:05 PM

شمالی غزہ میں مزاحمت کی صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں، متعدد اسرائیلی ہلاک

شمالی غزہ میں مزاحمت کی صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں، متعدد اسرائیلی ہلاک

مزاحمتی فورسز کی غزہ کے شمال میں غاصب صیہونیوں کے ساتھ شدید جھڑپ جاری ہے اور صہیونی فوج ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اپنے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزاحمتی فورسز کی غزہ کے شمال میں قابض صیہونیوں کے ساتھ شدید جھڑپ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق قسام بٹالین نے جبالیہ کے مشرق میں اسرائیلی قابض افواج پر گھات لگا کر حملہ کیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ایک مرکاوا ٹینک کو بھی دھماکے سے اڑایا۔

  نیز، قسام بریگیڈز کے اسنائپر نے بیت حانون کے مشرق میں واقع البنات اسٹریٹ پر ایک اسرائیلی قابض فوجی کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب صیہونی چینل 7 نے ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1927230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha