5 اکتوبر، 2024، 12:15 PM

ایرانی وزیرخارجہ دمشق پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ دمشق پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی مشرق وسطی کے دورے کے سلسلے میں شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عباس عراقچی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ دمشق میں میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر مذاکرات کریں گے۔

اس سے پہلے عباس عراقچی لبنان کے دارالحکومت بیروت گئے تھے۔ شہید حسن نصراللہ پر صہیونی حملے کے بعد اعلی ایرانی عہدیدار کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

News ID 1927200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha