4 اکتوبر، 2024، 2:21 PM

حزب اللہ نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو پناہ گاہ کی طرف بھاگنے پر مجبور

حزب اللہ نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، نیتن یاہو پناہ گاہ کی طرف بھاگنے پر مجبور

عبرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے قیساریہ پر لبنان کی حزب اللہ کے نئے حملے کے بعد صیہونی وزیر اعظم پناہ گاہ کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ قیساریہ (مقبوضہ علاقوں کے شمالی) قصبے میں پہلی بار خطرے کی گھنٹی بجنے پر نیتن یاہو ایک بار پھر پناہ گاہ کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

صہیونی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے نئے راکٹ حملے کے دوران  نیتن یاہو مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے قیساریہ میں اپنے گھر پر موجود تھے اور وہ پناہ گاہ میں بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

طوفان الاقصیٰ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ میں خطرے کا سائرن بجا ہے۔

آج لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے قیساریہ اور حیفا پر وسیع میزائل حملے کئے ہیں۔

News ID 1927180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha