28 ستمبر، 2024، 10:14 AM

صہیونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ تنہا نہیں، سعید جلیلی

صہیونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ تنہا نہیں، سعید جلیلی

ایرانی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے لبنان پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل میں رہبر معظم کے نمائندے سعید جلیلی نے لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مقاومت کے خلاف پوری کوشش کے باوجود صہیونی حکومت اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یمن سے عراق تک ہر جگہ مقاومت بہت مضبوط ہے۔ اسلامی ممالک کے علاوہ امریکہ اور یورپ میں بھی مقاومت کی حمایت کی جارہی ہے۔ آج دنیا میں کسی حریت پسند کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ صہیونی جنایت کار حکومت نے دنیا پر اپنا اصلی چہرہ واضح کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے خلاف جنگ میں حزب اللہ اور سید حسن نصراللہ کا کردار اہم ہے۔ حزب اللہ نے گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران اسرائیل کو عبرتناک شکستیں دی ہیں۔ فلسطینی عوام اور مقاومت کی حمایت حزب اللہ کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔ اسی وجہ سے صہیونی حکومت لبنان پر حملے کررہی ہے۔

جلیلی نے کہا کہ صہیونی حکومت غلطیوں کا تکرار کررہی ہے۔ کمانڈروں کی شہادت سے مقاومت ختم نہیں ہوگی۔ آج حزب اللہ اور حماس پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ صہیونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ تنہا نہیں ہے عالمی حریت پسند اس کے ساتھ ہیں۔

News ID 1926971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha