27 ستمبر، 2024، 11:26 PM

صیہونیوں میں خوف و ہراس/حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے بنکروں میں چھپنے لگے

صیہونیوں میں خوف و ہراس/حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے بنکروں میں چھپنے لگے

صیہونی حکومت کے بیروت پر وحشیانہ حملوں کے بعد حزب اللہ کے فوجی ردعمل کے خوف سے اسرائیلی فوج نے جنوب سے ایلات اور شمال میں نہاریہ تک کے رہائشیوں کے لیے بنکر دوبارہ کھولنے کی ہدایات دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقہ جات کے سکیورٹی حکام نے متعدد صیہونی بستیوں کے لئے نئے سیکورٹی احکامات جاری کئے ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل نے عبرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی بنیاد پر مقبوضہ اراضی کے جنوبی علاقے ایلات سے لے کر شمالی علاقے میں نہاریہ تک صیہونیوں کے لیے پناہ گاہیں  دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

عبرانی ویب سائٹ ہڈشوٹ اور بزمان نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اس رجیم کی تمام پناہ گاہیں صہیونی آبادکاروں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

اس سے قبل قابض فوج کے ریڈیو نے مقبوضہ شہروں صفد، میرون، گولان اور بالائی الجلیل میں صہیونی آبادکاروں کو پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایات جاری کیں، صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بیروت کے نواحی علاقے حارہ حریک کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملہ کیا جس سے علاقے میں بڑے پیمانے پر بے گناہ شہریوں کی شہادتوں کا امکان ہے۔

News ID 1926963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha