25 ستمبر، 2024، 12:22 AM

حزب اللہ کا اسرائیلی دادو بیس پر ایک بار پھر 40 میزائلوں سے حملہ

حزب اللہ کا اسرائیلی دادو بیس پر ایک بار پھر 40 میزائلوں سے حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر 2 نئے میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے حزب اللہ کے  دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے خلاف صیہونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں مجاہدین نے دوسری بار 40 میزائلوں سے غاصب رجیم کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے:

اسرائیلی بحریہ "الشیطات 13" کے ہیڈ کوارٹر اور عتلیت بیس کو کئی خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، مذکورہ ڈرون حملے کا بنیادی ہدف اس بیس کے افسرون اور جوانوں کے ٹھکانے تھے جنہیں ڈرون نے درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی بستیوں الکرمل، بیت جان، عتلیت اور ناویہ یام  میں انتباہی سائرن بجنے کی خبر دی۔

ان ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ سالوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مقبوضہ علاقوں "عتلیت" اور "ناویہ یام" میں وارننگ سائرن بجے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے حیفہ کے جنوب میں واقع "عتلیت" بحری اڈے پر تین خودکش ڈرونز حملے کی تصدیق کرتے ہوئے، اعتراف کیا ہے کہ یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ کے ڈرونز کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

News ID 1926887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha