24 ستمبر، 2024، 11:24 AM

ایرانی وزیرخارجہ اور آئی اے ای اے کے سربراہ کی ملاقات، جوہری معاملات پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیرخارجہ اور آئی اے ای اے کے سربراہ کی ملاقات، جوہری معاملات پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک میں عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کی اور جوہری معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رفائل گروسی کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے جوہری معاملات پر ہونے والے مذاکرات اور پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ ستمبر میں ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات کے بعد، گروسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ایران کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

گروسی نے مزید کہا تھا کہ میں اہم سیاسی اور تکنیکی ملاقاتوں کے لیے جلد ہی تہران کا دورہ کروں گا۔

نئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

News ID 1926868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha