مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیاسی دھڑوں کے درمیان اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
پڑوسی ملک عراق کے اپنے حالیہ دورہ اور وہاں اسلامی اتحاد پر اپنے زور کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، پیزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر مزید زور دیتے ہوئےکہا کہ ان کی انتظامیہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پڑوسی اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی۔
صدر پزشکیان نے چینی ٹی وی کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت اور خطے میں تعاون کو فروغ دینے میں چین کے کردار کی تعریف کی۔
آپ کا تبصرہ