مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین میں "عالمی امن و سلامتی" سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے چین میں دستخط شدہ تعاون کی دستاویز پر عمل درآمد اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں ایڈمرل سیاری نے خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کو نہ صرف خطے کی سلامتی کے لئے رکاوٹ جانا بلکہ اسے علاقائی امن اور استحکام کے لئے بھی تباہ کن قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ