مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان عراقی وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر تین روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔
بغداد ائیرپورٹ پر عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے صدر پزشکیان کا استقبال کیا۔
بغداد روانگی سے پہلے مہر آباد ائیرپورٹ پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور ہمسایہ ملک عراق کے ساتھ ایران کے مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عراق سمیت تمام مسلمان ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرے۔
دورے کے دوران اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی صدر پزشکیان کے ہمراہ ہوگا۔
صدر پزشکیان بغداد میں عراقی وزیراعظم کے علاوہ عراقی پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سربراہان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ