10 ستمبر، 2024، 8:26 PM

تہران اور ریاض کے درمیان تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئے، ایرانی وزیرداخلہ

تہران اور ریاض کے درمیان تعمیری تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئے، ایرانی وزیرداخلہ

ایرانی وزیرداخلہ نے سعودی ہم منصب کے پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعمیری اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرداخلہ ڈاکٹر اسکندر مومنی نے سعودی عرب کے وزیرداخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی طرف سے مبارک باد پر مبنی پیغام کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مومنی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون اور تعمیری بنیادوں پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیرداخلہ نے ڈاکٹر مومنی کو ایرانی وزیرداخلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ ایران پہلے سے زیادہ ترقی اور پیشرفت کرے گا۔

News ID 1926552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha