10 ستمبر، 2024، 7:41 PM

عراق ہمسایہ سے بڑھ کر ہے، واٹر ڈپلومیسی کو فعال کریں گے، عراقچی

عراق ہمسایہ سے بڑھ کر ہے، واٹر ڈپلومیسی کو فعال کریں گے، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی قحط سالی کا شکار ہے لہذا واٹر ڈپلومیسی کو فعال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عراق ہمسایہ ملک سے بڑھ کر ہے۔ عراق ایک دوست اور برادر ملک ہے جس کے ایران کے ساتھ وسیع مشترکہ مفادات ہیں۔

انہوں نے عراق کے ساتھ سرحدوں کی بہتر نگرانی کی اہمیت زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت قحط سالی کا شکار ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ واٹر ڈپلومیسی کو فعال کریں۔

عراقچی نے کہا کہ عراق کی سلامتی اور استحکام ایران کی سلامتی اور استحکام ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن اسرائیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پزشکیان کی جانب سے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے عراق کو انتخاب کرنا دلیل ہے کہ تہران بغداد کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

News ID 1926551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha