8 ستمبر، 2024، 5:46 PM

اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان تمام زمینی سرحدیں بند کر دی گئیں

اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان تمام زمینی سرحدیں بند کر دی گئیں

اردن اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان تمام زمینی سرحدیں اردنی ڈرائیور کی شہادت پسندانہ کاروائی کے نتیجے میں تین صہیونیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں بند کر دی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الکرامہ کراسنگ پر ایک اردنی ڈرائیور کی شہادت پسندانہ کاروائی کے نتیجے میں تین صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان تمام زمینی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اردنی پبلک سکیورٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے بھی اعلان کیا کہ "کنگ حسین" پل کو مقبوضہ علاقوں کی جانب بند کیے جانے کی وجہ سے اگلے نوٹس تک بند رکھا جائے گا۔

1994 کے معاہدے کے مطابق اردن اور مقبوضہ علاقوں کے درمیان تین سرحدی گزرگاہیں شیخ حسین، شاہ حسین پل اور وادی عربہ موجود ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بھی آگاہ کیا ہے کہ الکرامہ کراسنگ اور مغربی کنارے سے اردن کی طرف جانے والے پل پر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

یہ صورت حال ایسے وقت میں پیش آئی ہے کہ جب صہیونی ریڈیو اور ٹیلی وی نے اطلاع دی کہ مقامی صہیونی حکام نے الکرامہ کراسنگ میں شہادت پسندانہ آپریشن کے بعد اردن کے علاقے غور پر اسرائیل کی (ناجائز) عملداری کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1926501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha