7 ستمبر، 2024، 12:25 PM

صہیونی بحری جہازوں پر کئی حملے کئے، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب

صہیونی بحری جہازوں پر کئی حملے کئے، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب

میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونی بحری کشتیوں پر ایران کی جانب سے کئی حملے کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صہیونی حکومت کے ساتھ تصادم کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔

صدر پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں ہمارے 14 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ہم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 12 جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے ان کے 5ویں جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد حملے بند کرنے کی درخواست کی۔

جنرل سلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد اور کووڈ 19 کے دوران ملک کو درپیش مشکلات حل کرنے میں سپاہ پاسداران انقلاب نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران کے پرچم کے ساتھ حرکت کرنے والی کشتیوں کا راستہ محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے۔

News ID 1926466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha