7 ستمبر، 2024، 8:58 AM

سربیا کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے، عراقچی

سربیا کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے، عراقچی

سربیا کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ سربیا کے ساتھ تعلقات بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سربیا کے وزیرخارجہ مارکو جوریک نے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سربیا کے وزیرخارجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ نئی ایرانی حکومت کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافے کی امید ہے۔

انہوں نے ایران کو بلغراد ایکسپو 2027 میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سربیا ایران کے ساتھ اقتصادی شعبے میں مزید تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

گفتگو کے دوران عراقچی نے کہا کہ ایران بلقان کے خطے میں استحکام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایران سربیا کی سرحدی حدود کی سالمیت کی تاکید کرتا ہے اور مختلف خطوں میں جیوپولیٹک تبدیلیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب میکانزم کو بروئے کار لانے پر تاکید کی۔

News ID 1926459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha