مہر نیوز کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے31 اگست کو عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 16 ستمبر کو ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی موجودگی میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کریں گے۔
پزشکیان نے ایران کے مختلف سیاسی گروہوں سے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر بہترین طریقے سے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک، ہم نے متحدہ قومی حکومت بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قومی متفقہ کابینہ شہید ابراہیم رئیسی، ان کے پیشرو حسن روحانی اور اصلاح پسندوں کی سابق حکومت کے افراد پر مشتمل ہے۔
ایران کی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ مسعود پزشکیان صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے 9ویں صدر منتخب ہوئے۔
آپ کا تبصرہ