مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ایرانی ریسلنگ ٹیم کو اسپین میں ہونے والے عالمی کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں جنرل سلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی ریسلنگ ٹیم نے اسپین میں ہونے والے عالمی مقابلے میں چار سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر ایرانی قوم کا دل خوش اور دنیا میں ایران کا نام بلند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایرانی جوانوں کی صلاحیت اور استعداد کا عملی اظہار ہے۔ جوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے۔
جنرل سلامی نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کے علاوہ کوچنگ اسٹاف اور ریسلنگ فیڈریشن کو بھی مبارک باد پیش کی۔
آپ کا تبصرہ