5 ستمبر، 2024، 12:48 PM

وینزویلا کے صدر کے طیارے پر قبضہ فضائی رہزنی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

وینزویلا کے صدر کے طیارے پر قبضہ فضائی رہزنی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر کا طیارہ قبضے میں لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور فضائی رہزنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے طیارے پر قبضے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کنعانی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوری ایران امریکہ کی جانب سے صدر مادورو کے طیارے پر قبضے کو بین الاقوامی قوانین اور ملکوں کے درمیان فضائی معاہدوں کی خلاف ورزی سمجھتا ہے اور اس اقدام کو غیر قابل قبول قرار دیتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام فضائی رہزنی اور بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کے لئے ایک خطرہ ہے۔ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف وری کرتے ہوئے دوسرے ملکوں اور اقوام کے حقوق پامال کرتا ہے۔

انہوں نے واقعے پر وینزویلا کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ وینزویلا کے عوام کی ملکیت ہے۔ امریکی یکطرفہ اقدامات اور غیر منصفانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔

News ID 1926415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha