1 ستمبر، 2024، 4:27 PM

ایرانی فضائیہ خودکفالت اور کامیابی کے راستے پر گامزن ہے، آرمی چیف

ایرانی فضائیہ خودکفالت اور کامیابی کے راستے پر گامزن ہے، آرمی چیف

ایرانی آرمی کے سربراہ جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ خودکفالت اور کامیابی کا سفر طے کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ائیر ڈیفنس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے رہبر معظم، ایرانی فضائیہ اور قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائیہ نے شہید سوباشی اور شہید منصور ستاری جیسوں کی بہادری کی وجہ سے دفاع مقدس کے دوران وطن اور قوم کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔

جنرل موسوی نے کہا کہ آج کا دن ایرانی قوم کو امید اور فضائیہ پر اعتماد دلاتا ہے۔ فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ خودکفالت کی جانب سفر کررہی ہے۔ فضائیہ ملکی تعلیمی اور فنی اداروں کے ساتھ مل کر کامیابی کا سفر طے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن فضائیہ کے ان بہادر افسران اور جوانوں کی یاد دلاتا ہے جو خلیج فارس سے لے کر کیسپئن سی تک مختلف مقامات پر ملک اور قوم کی حفاظت کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جنرل موسوی نے اپنے پیغام میں فضائیہ کے اہلکاروں اور ان کے خاندان والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک اور قوم کے لئے قربانی دی۔

News ID 1926308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha