مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی فضائیہ کے کمانڈر امیر علی رضا صباحی فرد نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ہم غزہ کے عوام پر ظلم و ستم کا مشاہدہ کررہے ہیں کہا کہ مزاحمت کی فتح اور تمام دشمنان اسلام کی نابودی کی خواہش کے ساتھ ہم شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید فواد شکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ ملک کی فضائیہ نے رہبر معظم انقلاب کی دانشمندانہ ہدایات کی سختی سے پیروی کو اپنے عمل کی بنیاد قرار دیاہے، جنہوں نے فرمایا: کسی قوم کی زندگی کا دارومدار اس کی طاقت کے اجزاء کو مضبوط کرنے پر ہے، اور اپنی طاقت کے عناصر پر انحصار دشمن کا مقابلہ کرنے کا اہم طریقہ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اس بنا پر ایئر ڈیفنس فورس کے سائنسدانوں اور ماہرین نے فضائی دفاعی جنگ کے منظر نامے اور خطرے کے بارے میں آج کے نقطہ نظر کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے سپریم کمانڈر انچیف کے رہنما اصولوں کو اپنایا ہے۔
امیر صباحی فرد نے کہا: یقیناً ہم دیگر خطرات سے غافل نہیں ہیں اور صیہونی رجیم کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے دشمنی میں اضافے کی وجہ؛ اسلامی جمہوریہ کی خطے میں مزاحمتی تحریکوں کی حمایت اور ظلم و جبر سے لڑنے، قوموں کے مفادات پر تجاوزات کا مقابلہ کرنے، انسانی وقار کے تحفظ اور حقیقی آزادی کے حصول کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہے۔
ایرانی ایئر کمانڈر نے کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس اس وقت جنگی ٹیکنالوجی کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔ ہم کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ڈیزائن اور تیاری میں خود کفیل ہیں اور تمام قسم کے میزائل سازوسامان، ریڈارز اور سینسرز کے ساتھ اور بغیر تابکاری، ڈرونز، معلومات جمع کرنے کے نظام، الیکٹرانک اور سائبر جنگی آلات کے ساتھ اعلی ترین ٹیکنالوجیز جدید ایرو اسپیس خطرات کے مطابق ڈیزائن اور تیار کرتے ہیں اور میلوں دور سے دشمن کی راڈار سے بچنے والی اشیاء کا پتہ لگانے اور اس کی نگرانی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملکی فضائیہ اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسی ملک پر انحصار نہیں کرتی، اور میزائل، ریڈار، اونچائی پر معلوماتی نظام، اور جدید ہائبرڈ وار کے نظام کے ہتھیار بنانے میں خود کفیل ہو چکی ہے۔
امیر صباحی فرد نے کہا کہ ہم نے باور 373 سسٹمز، شہید جلیلوند ریڈار، مراقب اور البرز ریڈار، شیلڈ، ٹینڈر، اور رسول ڈیزائن سسٹمز کو تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سپر پاورز پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنی بددیانتی، پابندیوں اور دھمکیوں کو روکیں تاکہ ایران کی فیصلہ کن طاقت کو استعمال کرتے ہوئے عالمی تنازعات کو حل کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ