مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے رہنما عزت الرشق نے صیہونی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے فلسطین میں نسل کشی اور تباہی پھیلانے کی اشتعال انگیز کوشش قرار دیا۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے الفاظ "غزہ کی طرح مغربی کنارے سے بھی فلسطینیوں کو نکالنے کے مطالبے" کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور تباہی پھیلانے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھنے کا شرمناک اصرار قرار دیتے ہوئے کہا: اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس رجیم کے دہشت گرد حکام کو انسانیت کے خلاف جرائم کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔"
عزت الرشق نے کہا: عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی جنگی مجرموں کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کو روکیں اور یسرائیل کاٹز، نیتن یاہو سمیت اس رجیم کے دیگر دہشت گرد حکام کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
آپ کا تبصرہ